ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن ہوگئی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن ہوگئی۔
ہاٹ لائن نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی دنیا سمیت پاکستان میں آئے دن عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی تریخ کی سب سے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن ہوگئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے بتایا گیا کہ گاڑی کی اصل قیمت 13کروڑ روپے ہے جس کی رجسٹریشن ایک شہری نے کرائی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کروائی گئی تھی۔
لیمبورگنی سپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے تھی ، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کروائی۔