بگ باس کے فاتح بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا چل بسے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شوک بگ باس کے فاتح اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
بھارتی اداکارہ اپنے دو بہنوں اور والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ سدھارتھ شکلا نے بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے فاتح تھے۔سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔