تھیٹر ڈانسر کے گھر جانا واپڈا ٹیم کو مہنگا پڑ گیا،ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)اعوان ٹاؤن آفس واپڈا ٹیم کو ڈانسر فریال کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا،ڈانسر کی واپڈا ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں۔
ہاٹ لائن نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور لالہ زاز کی رہائشی نجی تھیٹر کی ڈانسر فریال بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں جبکہ واپڈا کی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور گاڑی کے شیشے توڑنے کی دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریال کا خاوند جو اپنا نام سفیان بتاتا ہے یہ نہ تو اپنا بل جمع کروا رہے ہیں نہ ہی ڈائریکٹ بجلی کو کاٹنے دے رہے ہیں جبکہ ملزمہ کس طرح بجلی چوری کر رہی ہیں اور واپڈا اہلکاروں کو ہراساں کر رہی ہیں ۔
سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے اور گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ واپڈا اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا گیا جبکہ نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔