حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کیے جا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کےباعث کیاگیا۔ شہری ایس او پیز پر عمل کو ممکن یقینی بنائیں ۔ فیصلے کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔


یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔