کابل میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی انٹری

کابل: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے۔

جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی منطرعام پر آ چکی ہے .تصویر میں انہوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید طالبان افغان شوریٰ کی دعوت پر کابل کے دورے پر آئے ہیں.

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی پر بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیکیورٹی سمیت اہم دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس آئی پاکستانی سفیر سے ملاقات بھی کریں گے .