نیا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

(ہاٹ لائن نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کر کے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار کو آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کردیاگیا ہے.اور راؤ سردار علی خان کی آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامران افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے.