طالبان کی کابینہ میں کون کس عہدے پر فائز؟ مکمل فہرست سامنے آگئی

طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان ہو چکا ہے جس کے تحت ملا محمد حسن اخوند عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

محمد نعیم قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے کابینہ کے ارکان کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے۔

محمد نعیم کی جاری کردہ فہرست میں کابینہ کے ارکان کی تعداد 33 بتائی گئی ہے جس میں رد و بدل اور اضافہ بھی ممکن ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنگ کی وجوہات ختم ہوچکی ہیں اور افغانستان کی عوام پہلی بار جامع سلامتی اور امن سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔