لاہور بارش سے ڈوب گیا ، واسا کا پانی صاف کرنے سے انکار

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں بارشوں نے تباہی مچانا شروع کر دی، ملتان چونگی سبزی منڈی مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دوسرے روز بھی بادل جم کر برستے رہے، لاہور کی سڑکیں پانی سے بھر گئیں، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا، بارش کی وجہ سے بجلی کئی کئی گھنٹوں غائب.

بارش کے بعد کئی سڑکیں ڈوب گئیں ،جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ائیرپورٹ، مال روڈ، ڈیوس روڈ پر بارش کا زوردار برسی۔

ایم ڈی واسا محمد زاہد کا کہنا ہے کہ سبزی اور فروٹ منڈی سے پانی نکالنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے جبکہ منڈی انتظامیہ نے بھی صاف کہہ دیا کہ بارش کا پانی نکالنے کی ذمہ داری واسا کی ہے ہماری نہیں۔

گندے پانی میں سے گزرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا اور منڈی انتظامیہ کی لڑائی میں ہمیں اذیت کیوں مل رہی ہے؟ متعلقہ حکام کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے.