پاکستان مشکل میں، کورونا کے وار جاری

(ہاٹ لائن نیوز) کورونا کے خطرناک وار جاری، لاہور میں کورونا وائرس سے6افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اور 517نئے کیس رپورٹ درج ہوئے.

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاہے. لاہور میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات اور517نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ صوبہ بھر سے27افراد جاں بحق اور 1345نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف اور صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔عوام سے التجا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنا لیں،