علیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر علیم خان دو مرتبہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں بھی انہیں استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے کابینہ سے مستعفی ہوجاؤں گا۔