پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمیز راجہ کو بڑے عہدے سے نواز دیا

(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز رمیز راجہ کو 36 ویں چیئرمین منتخب کر دیا ہے، سابق کپتان عبدالحفیظ کاردار اور جاوید برکی کے بعد یہ عہدہ سنبھالنے والے وہ تیسرے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تجربات کے بعد ایک بار پھر کرکٹر کو چیئرمین بنا دیا ہے۔ کرکٹ سے وابستہ افراد کو بورڈ کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہے۔

نئے چیئرمین میں سابق کرکٹر، کپتان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی، موجودہ کمنٹریٹر، نقاد اور مبصر کی خوبیاں شامل ہونے کے باعث رمیز راجہ پر زیادہ توقعات ہیں۔