کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز: شہباز شریف

(ہاٹ لائن نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت کے بعد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کی جیت ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاص طور پر پنجاب کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں، ان شاءاللہ، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سےعوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائق حکومت کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے۔