لاہورمیں کتنی ملی میٹر بارش ہوئی، رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں 10 سے 13 ستمبر کے دوران بارشیں ہوئیں، شاہدرہ میں سب سے زیادہ بارش 368 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق شاہدرہ میں سب سے زیادہ 368 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ 10 ستمبر سے 13 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔

لکشمی چوک میں پر 359 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی، اندرون شہر میں 272 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے تاج پورہ کے علاقے میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے.