پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

کابل : افغانستان میں نئی حکومت بننے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ چکی ہے، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ چکی ہے.
اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔

تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔

اس موقع پر ارشد ملک کا کہنا تھا کہ PIAاور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہمیت رکھتا ہے ،ہمیں امید ہے جلد مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔