پاکستان میں کورونا سے مزید 67 اموات

لاہور ( ہا ٹ لائن نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد انتقال کر چکے ہیں اور 2988 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

این سی او سی مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 53158 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جس میں سے 2988 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔