ہمارا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، فواد چودھری

اسلام آباد:(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ہمارا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔

فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کی واحد جماعت ہے جس کا ملک بھر میں ووٹ بینک ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حق رائے دہی استعمال کرنے پر ووٹرز کا بھی مشکور ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے جلد بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔