پٹرول مہنگا غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں

(ہاٹ لائن نیوز) ایک بار پھر پیٹرول مہنگا عوام مزید پریشان،وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک پھرسے اضافہ کردیاگیا ہے. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. حکومت عام آدمی کا تیل نکالنے لگی.پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کسی ایٹم بم سے عوام پر کم نہیں.