سوشل ایپس بند کیوں ہوئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز سات گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہو گئیں۔فیس بک اور واٹس ایپ نے ایپلی کیشنز کی بندش کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین نے مختلف وجوہات بتائی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ فیس بک ویب سسٹم میں تبدیلیوں کےباعث پیش آیا۔ برطانوی میڈیا کے دعووں کے مطابق ، سرور کو اپ ڈیٹ کرنے میں ایک مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ایپلی کیشن سروسز متاثر ہوئیں۔۔
دوسری جانب ویب سائٹ سیکورٹی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹریفک روٹنگ کے مسائل کی وجہ سے سروسزانٹرنیٹ سے غائب تھیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی سروس کل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباساڑھےآٹھ بجےپوری دنیا میں متاثر ہوئی تھی اور صرف ٹوئٹر ایک بڑی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ تھی جسے بحال رکھا گیا تھا اس لیے صارفین ٹویٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔
اس دوران لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے صارفین سے معافی بھی مانگی۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی متعدد گھنٹوں کی بندش سےکمپنی کو 12 کھرب روپے سے زائد کے نقصان کا تخمینہ برداشت کرنا پڑا جب کہ سروس معطل ہونے سے دنیا کی معیشت کو 160 ملین ڈالرکا نقصان پہنچا ہے۔