سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ!سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

ریاض(نیوز ڈیسک) سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 400 اسکالر شپ کااعلان کیا گیا جبکہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفیرپاکستان بلال اکبر نے جدہ میں صحافیوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کےمختلف مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اور ریاض اورجدہ میں سوشل ویلفیئرپہلےسےزیادہ بہتراورمتحرک ہے۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے400اسکالرشپ کااعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے، اسکولوں کوبہتری،ترقی یافتہ بنانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔

سفیرپاکستان نے کہا کہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے سمیت پاکستان سےفلائٹ آپریشن بحال کرنے کے معاملات پر کوششیں جاری ہیں۔