آنکھوں کا رنگ تبدیل کیسے ہوجاتا ہیں؟ جانیے اس شخص کی کہانی جو آپ کو دنگ کر دے گی

گوجرانوالہ (ہاٹ لائن) گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے تو سنا ہے لیکن جس رنگ کا سوٹ اسی رنگ کی آنکھوں کا رنگ بدل جانا قدرت کی عطا کر دہ ایک نایاب نعمت ہے۔ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ایک نوجوان سامنے آیا ہے جس کی آنکھوں کا رنگ حیرت انگیز طور پر اس کے کپڑوں کے رنگ میں ہی بدل جاتا ہے۔ نوجوان کا نام احمد ہے، جو کپڑوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا بھی رنگ بدلتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قدرتی طور پر احمد کی آنکھوں میں ایسا نظام ہے کہ وہ جس رنگ کے کپڑے پہنتا ہے اس کی آنکھیں بھی وہی رنگ اپنا لیتی ہیں۔
احمد نےایک انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا کہ ایک دن میں نیلی رنگ کی قمیض پہنی تومیں نے دیکھا کہ میری آنکھوں کا رنگ بی نیلا ہوگیا جس کو دیکھ کر میں خود حیرت میں مبتلا ہوگیا۔ احمد نے بتایا کہ جب ایسا ہوا تو میرے والد نے کہا کہ کوئی دوسرے رنگ کی شرٹ پہن کر دیکھو تو جب میں نے ہرے کی شرٹ پہنی تو میری آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوکر ہرے رنگ کا ہوگیا۔ احمد ایل ایل بی کا طالب علم ہے۔ جو بھی احمد کی رنگ بدلتی آنکھوں کو دیکھ لے تو وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ احمد کے والد کے مطابق احمد جس رنگ کے کپڑے زیب تن کرتا ہے وہی رنگ دس منٹ میں اس کی آنکھوں میں اتر آتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان موجود ہے، لیکن یہ کسی حد تک ایک وہم ہوسکتا ہے۔ لیکن وہ شخص میں جس کی آنکھیں ہلکی ہوتی ہیں خاص طور پر ہیزل یا نیلی، روشنی آنکھ کے رنگین حصے کو مارتی ہے جسے ایرس کہا جاتا ہے، یہ وہم پیدا کرتا ہے کہ آنکھ نے رنگ بدل دیا ہے۔ لباس کا یہ اثر ہو سکتا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ اصول آنکھوں کے رنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اگر آپ مختلف رنگ کے لباس پہنتے ہیں تو آپ کی قمیض ، جیکٹ ، ٹائی یا اسکارف میں موجود رنگین مواد آپ کی آنکھوں کا رنگ عارضی طور پر بدل سکتی ہے۔