نویں منزل سے اپنی جان لینے کیلئے چھلانگ لگانے والا شخص کیسے بچ گیا ؟ حیران کن خبر

اسلام آباد (ہاٹ لائن )نویں منزل سے اپنی جان لینے کیلئے چھلانگ لگانے والا شخص کیسے بچ گیا ؟ حیران کن خبر ۔۔ نویں منزل سے کود کر خو د کشی کی کوشش کرنے والا قیمتی گاڑی بی ایم ڈبلیو پر آگرا تاہم معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خو د کشی کی کوشش کا واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں 31 سالہ شخص نے عمارت کی نویں منزل سے چھلانگ دی اور بی ایم ڈبلیو پر آگرا۔ اتنی اونچائی سے اور بھاری جسامت کے شخص کے گرنے کی وجہ سے عمارت کے نیچے کھڑی سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی کی شیشے کی چھت ٹوٹ کر چکنا چور گئی۔ عمارت سے گرنے والا شخص درد سے کراہ رہا ہے جب کہ ساتھ کھڑی گاڑی بھی بری طرح ٹوٹ گئی ہے۔اس دوران جب کچھ لوگوں نے خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو بٹھانے کی کوشش کی تو وہ کہتا کہ مجھے اکیلا چھوڑ دو مجھے مرنے دو۔