ملکی معیشت کے لیے بُری خبر! ڈالر کی قیمت اچانک کہاں جا پہنچی؟

کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر 171.20 کا ہوگیا ہے۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت197.80روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231روپے اور قیمت فروخت233روپے پر قرار دیکھی گئی۔