ایشوریہ رائے سے بریک اپ کے بعد کیا کیا کِیا؟ سلمان خان نے اعتراف کر لیا،حقائق کھل کر بیان کر دیئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی اور بتایا کہ وہ محبت میں ناکامی کے بعد کافی وقت مشکل میں رہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں خود سلمان خان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بریک کے بعد وہ خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے تھے البتہ وہ کسی اور کو نقصان نہیں پہنچاتے تھے اور خود کو ہی تکلیف دیتے تھے تاہم ایک بار انہوں نے صرف نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

بالی ووڈ کو ’’کھل نائیک‘‘، ’’رام لکھن‘‘، ’’سوداگر‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار سبھاش گھائی نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے وہ ایک شرمناک لمحہ تھا تاہم اگلی صبح جب میں اٹھا تو سلیم خان نے بہت مودبانہ انداز میں مجھے سے معافی مانگی اور پھر سلمان خان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر میرے گھر بھیجا جس نے مجھے معافی مانگی۔

بعد ازاں ہدایت کار سبھاش گھائی اور سلمان خان میں تعلقات بہتر ہوگئے تھے اور انہوں نے ’’یووراج‘‘ فلم بھی کی جس میں انیل کپور، بمن ارانی اور کترینہ کیف نے بھی کام کیا۔