امیتابھ بچن نے انوشکا، اکشے ، رنویر اور سونم کپور کی کلاس لے لی،لیکن کیوں؟ہر کوئی حیران

ممبئی(ہاٹ لائن نیوز)امیتابھ بچن نے انوشکا شرما، اکشے کمار ، رنویر اور سونم کپور کی کلاس لے لی۔ مصروف زندگی گزارنے کے باوجود امیتابھ بچن دیگر اداکاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن آج 79 ویں سالگرہ منارہے ہیں، اگر کبھی امیتابھ بچن کے پیغام کا کوئی جواب نہ دے تو وہ گلے شکوے ضرور کرتے ہیں، ماضی میں بھی امیتابھ انوشکا، اکشے، رنویر، پریٹی زنٹا، سونم کپور اور شلپا شیٹی سمیت متعدد اداکاروں کی جانب سے مبارک باد کا جواب نہ ملنے کلاس لیتے رہے ہیں۔

انوشکا شرما کی سالگرہ پر امیتابھ بچن نے انہیں مبارک باد دی تاہم اداکارہ پیغام نہیں دیکھ سکیں جس پر امیتابھ نے ٹوئٹر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد دی لیکن کوئی جواب نہیں آیا لہذا ایک بار پھر آپ کو مبارک باد دیتا ہو۔

ایک بار رنویر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جواب نہ دینے پر امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے آپ کا جواب نہیں ملا شاید موبائل سروس خراب ہے۔ 2010 میں اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے دوسرے دن مبارک باد دینے والے تمام افراد کو اجتماعی پیغام بھیجا جس پر امیتابھ بچن خفا ہوگئے لہذا بگ بی نے فوراً اکشے کمار کو جواب دیا کہ کیا آپ کو میرا پیغام نہیں ملا، لگتا ہے کہ آپ کا فون جام تھا۔