تربیتی طیارہ گر کر تباہ! کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹیکساس(ہاٹ لائن نیوز)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، 2 افراد ہلاک اور تقریباً مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ سے دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، دو انجن والا طیارہ سان ڈیگو کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

امریکی یونائیٹڈ پارسل سروس نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں ان کا ملازم بھی ہلاک ہوا ہے۔ واضح رہےکمپنی نے ملازم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازم کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے،یوما ریجنل میڈیکل سینٹر کے چیف آفیسر کے مطابق اس حادثے میں ان کا ڈاکٹر سوگاٹا(Sugata) بھی ہلاک ہوا ہے۔