پی آئی اے ملازمین کی سُنی گئی! بالاخر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی(ہاٹ لائن نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہاہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الائونس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے،بدھ تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے۔

سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملے کو ملنے والا الائونس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الائونس ادا نہیں کر پا رہے تھے۔