آریان خان کو گرفتار کرنے والا افسر مشکل میں پڑ گیا! سمیر وانکھیڈے کی جانب سے سنگین انکشافات کر دیئے گئے

ممبئی (ہاٹ لائن نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے افسر نئی مشکل میں پڑ گئے۔این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی جانب سے سنگین انکشافات کیے گئے ہیں۔

سمیر وانکھیڈے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ گذشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

سمیر وانکھیڈے نے ان کی جاسوسی کی شکایت ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرا پیچھے آ رہا ہے مجھے شک ہے کہ میری جاسوسی کی جا رہی ہے۔

این سی بی افسر نے دعویٰ کیا ہے پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولیس کو ثبوت بھی پیش کیے۔انہوں نے اپنے اہلخانہ کے لیے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔