‏حکومت نے ترمیم شدہ سوشل میڈیا رولز 2021 جاری کردیئے…

‏حکومت نے ترمیم شدہ سوشل میڈیا رولز 2021 جاری کردیئے ہیں جس کے بعد ہر اک سوشل میڈیا ادارے پر اس کی پاسداری لازمی ہوگی ،

سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار، سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔
مذہب، توہین رسالت، اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا۔
‏قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے یا ٹھوس جواب نہ دینے کی صورت میں مجاز اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی عارضی، مستقل بندش یا 50 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔ملکی سلامتی اداروں کے خلاف مواد پر مبنی پوسٹ 48 کے بجائے 12 گھنٹوں میں ہٹانی ہوگی‏
انتہا پسندی،نفرت انگیز،فحش اورپرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پرپابندی۔
اسلام، دفاع پاکستان اورپبلک آرڈر سےمتعلق غلط معلومات بھی قابل سزا جرم ہوگا
سوشل میڈیا ادارےکمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گےیوٹیوب،فیس بک،ٹک ٹاک،ٹوئٹر، انسٹا سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107