بریکنگ نیوز:سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں! کس کس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا؟ شاہی فرامین جاری

ریاض (ہاٹ لائن نیوز ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کی شب شاہی فرامین جاری کیے جن کے تحت کئی وزرا کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

عرب نیوز نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت اور وزارت حج وعمرہ میں نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت مملکت میں وزیر صحت کے عہدے پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت صحت سے ہٹا کر ان کی جگہ فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت حج وعمرہ کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے ۔ معاون وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے سبکدوش کرکے انہیں کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹیریٹ کا سینیئر مشیر بنایا گیا ہے۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بند عبد العزیز کی جانب سے جاری شاہی فرامین کے مطابق ایک علیحدہ شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل مطلق الأزيمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی عرب کی تینوں مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے .

لیفٹیننٹ جنرل مطلق الأزيمع کو مشترکہ افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی شہروں ینبع، املج ، الوجہ اور ضبا کی ترقی کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ مزید برآں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بند عبد العزیز کی جانب سے جاری شاہی فرمان کی روشنی میں مملکت کے شہروں ينبع، أملج، الوجه اور ضباء. میں ترقیاتی کاموں کے لیے مجاز اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107