الیکشن کمیشن پر الزامات! وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 اکتوبر کو طلب کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیاہے۔

وفاقی وزیر کی طلبی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرالزامات کی وضاحت کریں۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے پہلے نوٹس کا جوب نہیں دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107