دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان نے جیت لیا

(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کے سنسنی خیز معرکے میں دھول چٹا دی ، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک 152 رنز کا ہدف اٹھارہویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا .

پاکستان نے   ٹاس  جیتا اوربھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور  بیٹنگ فرینڈلی وکٹ پر کمال کی باؤلنگ کر دکھائی.شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو پہلی گیند پر پویلین بھیجا ،کے ایل راہول  تین اور سوریا کمار یادیو نے گیارہ رنز بنائے .

ویرات کوہلی ایک اینڈ پر جمے رہے جن کا  تھوڑا بہت ساتھ دیا  رشبھ پنت نے لیکن دونوں بالترتیب ستاون اور انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بیسویں اوور کے  اختتام پر   بھارت  نے سات وکٹوں پر151 رنز سکور کیے اور  یوں پاکستان  کو  جیت کے لیے 152 رنز  کا ٹارگٹ ملا .

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پر اعتماد انداز میں آغاز کیا 10 اوورز میں 71 رنز بنائے اور اس کے بعد بھارتی چراغوں میں روشنی نہ رہی.

اٹھارہویں اوور میں محمد رضوان نے محمد شامی کو سترہ رنز بنائے اور میچ جیت لیا .

 اکتیس رنز دے کر  تین وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔ کپتان بابر اعظم نے اڑسٹھ اور محمد رضوان نھ نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی  اور میچ اپنے نام کر لیا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107