پیٹرول پھر مہنگا ؟ حکومت کا عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا

(ہاٹ لائن نیوز) عوام مہنگائی کے ایک اور بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار ،یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے نو روپے فی لٹر اضافے کا امکان،،، پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لٹر اضافہ متوقع ۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے.یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے.اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے9 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے.مٹی کا تیل بھی 7 روپے فی لٹر مہنگا ہوگا. جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی ساڑھے6 روپے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے .ذرائع کے مطابق اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری30 اکتوبرکو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا.نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107