شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

(ہاٹ لائن نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 20نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پرعبوری چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ شہبازشریف نےاپنےخلاف کیسزکوجھوٹا قرار دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت لاہورکی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ ہوئی۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ جلد رپورٹ جمع کرا دیں گے.شہبازشریف نےبتایا کہ ایف آئی اے ایک سال سے تفتیش کر رہا ہے ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنائیں گے؟

دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ وہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض پر بحث کےلیے تیار ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا انکے سینئر وکیل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔لہذا اگلی تاریخ مقرر کی جائے.

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ لیگی رہنما عطاء تاڑڑ نے بھی حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے ۔بولے حکومت نے پاک ترک تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے.

شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی پیشی کےموقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے اور راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیاگیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107