فیس بک فساد کی جڑ قرار

فیس بک فساد کی جڑ قرار ۔ سماجی رابطے کی ایپ فیس بک معاشرے میں خرابی اور عداوتوں کی بڑی وجہ بن گئی۔76 فیصد امریکیوں نے فیس بک کو معاشرے میں بگاڑکی وجہ قرار دیدیا.

رشتوں میں دوریاں ہوں یا بڑھتی عداوتیں۔زیادہ خرابی کا ذمہ دار سوشل میڈیا کوہی قراردیا جارہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے سروےکیا تو حیران کن حقائق منظرعام پرآئے۔پتہ چلاکہ معاشرےمیں بگاڑکی 76 فیصد وجہ رشتہ دار یا شریک دار نہیں بلکہ فیس بک ہے۔

تین چوتھائی امریکی سمجھتے ہیں کہ فیس بک معاشرےکوخراب کررہا ہے۔سروے میں جن افراد سے رائے لی گئی ان کے نصف فیصد نے بتایا کہ وہ کسی نہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے فیس بک کی وجہ سے سازشی نظریات پر یقین کرنا شروع کردیا۔

سروے کے مطابق جولوگ فیس بک کو مسئلہ سمجھتے ہیں ان میں سے55 فیصد کا خیال ہےکہ اس کی وجہ فیس بک استعمال کرنےکا طریقہ کار ہے جب کہ 45 فیصد کے نزدیک اس کی وجہ فیس بک کو آپریٹ کرنا ہے۔

سماجی رابطوں کوبرقراررکھنےکےلیےسوشل میڈیا کااستعمال اچھی بات ہے۔لیکن اس پرہونیوالی سرگرمیوں کاذاتی زندگی پراثراندازہوناپریشان کن امرہے۔ اگرتوازن برقرارنہ رکھا گیا تورشتوں میں دوریاں کم ہونےکی بجائےمزید بڑھتی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107