ڈینگی کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے

(ہاٹ لائن نیوز) ڈینگی کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے، پنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 83ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 440 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 83ہوگئی۔ لاہور میں اب تک 53 افراد ڈینگی کے باعث لقمہ اجل بن چکے ۔۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 440 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی نے ڈنگ مارکرمزید دو افراد کی زندگی کی سانسیں کھینچ لیں۔ ایک کا تعلق لاہور اور دوسرے کا راولپنڈی سے تھا۔ سب سے زیادہ کیسز لاہور سے 347 مریض رپورٹ ہوئے۔

راولپنڈی سے ڈینگی کے 21، گوجرانوالہ 15 ،قصور 7 ،ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور سرگودھا سے ڈینگی کے پانچ پانچ مریض رپورٹ ہوئے ۔ فیصل آباد، ملتان اور پاکپتن میں چار چار جبکہ جہلم اور نارووال میں 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ۔

اب تک لاہور سے 14872 جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بھر سے 20,112 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 1401 جبکہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 2,036 مریض داخل ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,517 بستر مختص کئے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107