وزیرداخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کی حمایت کردی

(ہاٹ لائن نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کی حمایت کردی ، کہتے ہیں سب سے مذاکرات ہونے چاہئیے، ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا۔آج کا جوائنٹ سیشن انتہائی اہم ہوگا۔ انسان میں تکبر،غرور نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے علاقے منگٹال کے کالج میں ہال کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب میں بولے کہ ا نہوں نے 60تعلیمی ادارے اور تین یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔معاشی بحران کے دوران تیسری یونیورسٹی وقار النساء بھی بنا دی۔تین نئے کالجز بنائے ہیں۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ انکاخواب تھا غریب کی بچی اپنے محلے کے کالج میں ہی پڑھے۔اگر بچیوں کے پاس پڑھنے کےلئے پیسے نہ ہوں تو لال حویلی پیسے دی گی۔35 کروڑ سے ایک تاریخی خوبصورت کالج بنائوں گا۔

وزیرداخلہ بولےافغانستان میں جاری صورتحال کے براہ راست اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے۔ آج کے سیمی فائنل سےمتعلق کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت سے میرا فائنل ہوگیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107