پاکستان کو سخت ترین آفت نے گھیر لیا،کورونا سے بھی خطرناک وائرس بے قابو۔ہر گھر میں ایک سے دو افراد متاثرہ

پشاور (ہاٹ لائن نیوز) ایک طرف لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی کی فراہمی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے جس کے باعث ڈینگی کی وباء پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے لیکن خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پشاور شہر کے محلہ تاج آباد میں تقریباً ہر گھر میں ڈینگی مریض موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس علاقے کے شہریوں نے اسپرے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار ڈینگی اسپرے کے لیے کال کی لیکن کوئی توجہ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اسپرے اگر ہوا بھی ہے تو اسے صرف ناظم اور کونسلر کے گھر تک محدود رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ڈینگی ٹیسٹ کی بھی من مانی فیس وصول کی جارہی ہے، ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 150 روپے سے بڑھ کر 4، 5 سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹوں میں بخار کی گولی کی بھی قلت ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 103 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 77 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید 12 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107