’’ اس سے بہتر ہے انہیں نکال دیں ‘‘ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) اداکارہ ندا یاسر کو ساس اور بہو کی لڑائیوں پر پروگرام کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔اداکارہ سے پروگرام کی میزبانی واپسی لینا کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ندا یاسر نے ٹی وی چینل پر اپنے ماررنگ شو میں ساس اور بہو کی لڑائیوں کے اوپر پروگرام کیا جس میں ساس اور بہو کو مدعو کیا جس میں دونوں آن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات پر بات کرتی نظر آئیں۔

شو کے دوران ساس، بہو سے متعلق اپنی ڈیمانڈز بتاتی رہی اوراپنی بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود اسے نیچا دکھاتی ہوئی نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے اور ندا کے شو میں دکھائے جانے والے مواد پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر مارننگ شو پیش کرنے والے چینل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ندا یاسر اور ان کے بے تکے مارننگ شوز پر پابندی لگائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد کو معاشرے کے لیے زہریلا قرار دیا۔دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ندا یاسر اور ان کے مارننگ شوز پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107