’’ ایم بی اے ہوں،کنوارہ ہوں،کوئی رشتہ ہے ‘‘ناموررائٹر نے شادی کے کے لیے ویڈیو شیئر کر دی، یہ کون ہیں؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )ناموررائٹر،ڈائریکٹرو اداکار افتخارعفی نے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’ پری زاد‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران سیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

افتخارعفی ویڈیو بناتے ہوئے ڈرامے کے تمام ٹیم کے بارے میں آگاہ بھی کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ڈرامے کے ڈائریکٹر شہزادکشمیری نماز کا وقت ہونے پر سیٹ پر ہی نماز اداکررہے ہیں اور بعد ازاں انہیں سنوکر کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

وقفے کے دوران ساری ٹیم کے ممبران سنوکر ٹیبل کے گرد جمع ہیں اور خوب ہلہ گلہ کر رہے ہیں ۔افتخارعفیکی جانب سے ڈرامے کے مرکزی کردار نبھانے والے احمد علی اکبر کو بھی دکھایا جاتاہے جن سے افتخار عفی ان کی تعلیم اورشادی شدہ ہونے کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ مسکراہٹ کے ساتھ کہتے ہیں ’’ایم بی اے ہوں ،کنوارہ ہوں اگرکوئی رشتہ ہے تو ‘‘اس پر خوب قہقہ لگتا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107