پاکستا ن کو چیمپیئن ٹرافی 2025 کی میزبانی کیوں دی گئی؟ چیئر مین آئی سی سی کا انتہائی اہم بیان

دبئی (ہاٹ لائن نیوز ) چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ اگر یقین نہ ہوتا تو کسی بھی صورت پاکستان کو اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی نہیں دینی تھی۔

ایک بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے پاکستان اس ایونٹ کو کا میاب بنانے کے لیے بہترین انتظامات کرے گا، اس بات میں کوئی شق نہیں کہ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں لیکن کرکٹ کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں، اگر پاکستان اور انڈیا کے حالات بہتر ہوں تو خوشی محسوس کریں گے۔

گریگ باکے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ ہر لحاظ سے اپنا لوہا منوا سکے کیونکہ اتنے لمبے عرصے بعد پاکستان کو عالمی ایونٹ کی میزبانی مل رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107