بس میں آگ لگنے سے46افراد جھلس کر ہلاک،انتہائی افسوسناک خبر۔

صوفیا(ہاٹ لائن نیوز)بلغاریہ میں بس میں آگ لگنے سے 46افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا نے بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی بلغاریہ کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کےنتیجے میں 46افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم بچوں کی صحیح تعداد ابھی سامنے نہیں آسکی۔۔بس حادثے میں جھلس جانے والے7زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107