اداکارہ غنا علی کے گھر خوشیوں کی پری گھس گئی! مداح مباکبادیں دینے لگے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چاہنے والوں کو ننھی پری کی آمد کی خبر دی۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ آج ہم آپ کو فائجہ عمر سے متعارف کرواتے ہیں، ہماری خوشی کا تحفہ آخر کار آ چکا ہے، یہ ہم دونوں کے لئے بہت زبردست ہے جبکہ بیٹی اس دنیا کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا جانے والا بہترین تحفہ ہے۔

غنا علی نےکہا کہ جس لمحے بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسی وقت ایک ماں کا بھی جنم ہوتا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ اداکارہ غنا علی نے رواں سال ستمبر میں مداحوں کے ساتھ ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئر کی تھی جبکہ گزشتہ دنوں انہوں نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر کو جعلی قرار دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107