ثاقب نثا ر کا بچ نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا! آڈیو ٹیپ کی جانچ کرنیوالی کمپنی کے تہلکہ خیزانکشافات

واشنگٹن( ہاٹ لائن نیوز ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور نامعلوم شخص کے مابین ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو کلپ کی جانچ کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اینڈریو گیرٹ نے کہا ہے کہ آڈیو کلپ ‘کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ کمپنی نے اس کام کے لیے 21 سو ڈالر وصول کیے۔ ہم امریکا میں تکنیکی لوگ ہیں اور ہمارا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل، آڈیو اور ویڈیو کلپس کی فرانزک کرنیوالی کمپنی گیریٹ ڈسکوری کے سربراہ اینڈریو گیرٹ فلوریڈا نے کہا ہے کہ ان کی فرم کو فیکٹ فوکس نامی نیوز سائٹ کے آڈیو کلپ پر کیے گئے کام پر تقریباً 2 ہزارکالز موصول ہوچکی ہیں ،کال کرنے والوں کی اکثریت نے ہم سے فرانزک رپورٹ تبدیل کرنے کو کہا۔

اینڈریو گیرٹ نے مزید کہا کہ ‘کالز کرنے والے محض دھمکیاں دے رہے تھے کہ ہم اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ آپ کو پھانسی نہ دیں۔ ہم آپ پر مقدمہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں کیونکہ ‘ہم امریکا میں ایک محفوظ مقام میں ہیں’ اور ‘ان میں سے زیادہ تر کوشش کر رہے تھے کہ ہم اپنی رپورٹ واپس لے لیں یا ہم سے ایسا کہہ دیں جسے صورتحال کو غیر موثر بنا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107