ٹاسک فورس کاچھاپہ، فیکٹری سے لاکھوں مالیت کی گیس چوری پکڑ لی

لاہور(ہاٹ لائن ) سوئی گیس لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے مغل پورہ میں آپریشن کرتے ہوئے گھریلو میٹر کے ذریعے شاپر فیکٹری سے لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور ریجن قیصر مسعودکی ہدایت پر ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں یو ایف جی ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع پر مغل پورہ کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو گھریلو میٹر کے ذریعے شاپر فیکٹری کو گیس فراہم کی جارہی تھی جس سے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔ ٹاسک فورس نے میٹر اتار کر کنکشن منقطع کردیا۔