عمران خان نےشادی کے تحفحے میں طلاق دی: ریحام خان

اسلام آباد(ہاٹ لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان سے شادی کا تحفہ مانگاتواُنہوں نے طلاق دیدی ،اللہ کرے کہ پاکستان کو ایسا تحفہ نہ دیں۔
نجی چینل کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کاکہناتھاکہ اللہ کرے ، خیریت ہو، مذاق میں کہاتھاکہ شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیں گے جس پر اُنہوں نے سالگرہ کے موقع پر طلاق بھیج دی، اللہ کرے کہ پاکستان کو ایساتحفہ نہ دیں۔ ریحام خان نے کہاکہ’ گزشتہ سال شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی 31اکتوبر کو طلاق کاتحفہ دیاگیاتھا‘۔