ٹرپل ایکس، دی ریٹرن آف زینڈر کیج آج ریلیز ہوگی

واشنگٹن(ہاٹ لائن) ہالی ووڈ ایکشن ہیرووِن ڈیزل اوردپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم ’ٹرپل ایکس،ڈی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیاگیاہے جبکہ فلم آج ریلیز کی جارہی ہے۔ ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس میں وِ ن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوۂ گر ہونگے اور ایک جاسوس کے کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دینگے۔ دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایجنٹ زینڈر کیج کونیشنل سیکیورٹی کونسل خفیہ مشن پر بھیجتی ہے جہاں وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی خطرناک مول لیتا ہے۔ نیل مورٹز، وِن ڈیزل اور جوروتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِ ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔ اوریجنل فلمز اور ریولوشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ایکشن، سسپنس اورایڈونچر پر مبنی یہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 20جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔