پی ٹی آئی قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا ، پولیس کی شیلنگ شروع

اٹک (ہاٹ لائن)پی ٹی آئی کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا۔برہان انٹرچینج پر پولیس نے پی ٹی آئی مظاہرین پر شیلنگ شروع کر دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جھاڑیوں کوآگ لگانا شروع کر دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب پیچھے نہیں ہٹیں گے آگے کی بڑھتے جائیں گے۔