انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں 31 دسمبر تک اضافہ کیا جائے،تاجررہنما

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں 31 دسمبر تک اضافہ کیا جائے 31 اکتوبر تک گوشوارے جمع کرانا تاجروں کیلئے مشکل ہے حکومت فوری طور پر 31 اکتوبر کی تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 31 دسمبر تک بڑھائے ان خیالات کا اظہار تاجر راہنما احسن الیاس نے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر ٹیکسوں نظام میں پائی جانیوالی پیچیدگیاں تاجروں کو ٹیکس جمع کرانے سے روکتی ہیں اگر ٹیکس نظام کو تاجروں کی مشاورت سے سہل بنایا جائے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جائے تو لمبے‘ چوڑے گوشوارے جمع کرانے کی نوبت ہی نہ آئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں کے معاملہ پر چھوٹے ان پڑھ تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے جو انکم ٹیکس کے عملہ کیساتھ ساتھ انکم ٹیکس کے وکیلوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں اگر حکومت انکم ٹیکس گوشواروں کو آسان بنائے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ تاجر باخوشی ٹیکس جمع نہ کرائیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی ہے ابھی تک تاجروں کی بڑی تعداد گوشوارے جمع نہیں کراسکی اس لئے فوری طور پر اس کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ تاجر بآسانی ٹیکس گوشوارے جمع کراسکے۔