وانامیں پاک فوج کا میجرشہید

راول پنڈی (ہاٹ لائن ) افغانستان کی سرحد پر پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام علاقے جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں ایک میجر جاں بحق جبکہ چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ آپریشن جاری تھا، اسی دوران آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر میجر عمران جاں بحق ہوئے۔ispr-major-imran-still-01-11-1-680x385آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ اس واقعے میں چھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔زخمی اہلکاروں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے