یوم تشکرکااسٹیج سج گیا،پی ٹی آئی کوبڑےجلسےکی امید

اسلام آباد: عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تو ان کے متوالوں نے لبیک کہا، کھلاڑیوں کی تیاریوں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔
پی ٹی آئی کایوم تشکرآج منایا جارہاہے۔ خوشی سے سرشار کھلاڑیوں کے بھنگڑے نے بڑے جلسے سے پہلے محفل سجادی۔جلسے کیلئے اسی فٹ لمبا اور بیس فٹ اونچا اسٹیج تیار جبکہ پندرہ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ایک ہزارکرسیاں خواتین کیلئے مختص ہوں گی۔ کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جی ولی سننز بھی تیار ہیں۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے لیے وی آئی پیز،خواتین کارکنوں اور عام کارکنوں کے لیے الگ الگ داخلی راستے بنائے گئے ہیں۔جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے چار داخلی راستےبنائے گئے ہیں۔خواتین اور وی آئی پیز مری روڈ کی جانب سے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے جبکہ کپتان خود بھی اسی دروازے سے انٹری دیں گے۔عام کارکنوں کا داخلہ فیصل ایونیو اور شکرپڑیاں روڈ سے ہوگا۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے نوہزار ایک سو اہلکارتعینات ہوں گے۔اسلام آباد پولیس کے علاوہ کشمیر اور پنجاب پولیس بھی سیکیورٹی فرائض نبھائے گی۔اسپیشل برانچ کے سو افسران بھی ڈیوٹی دیں گے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف کی سیکیورٹی کلئیرنس دے گا۔
ٹریفک پولیس کے پانچ سو اہلکارٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سرگرم دکھائی دیں گے۔روات اور کورال سے آنے والی گاڑیاں آئی ایٹ سروس روڈ پر پارک کی جائیں گی۔کشمیر ہائی وے سے آنے والی گاڑیاں جلسہ گاہ کی پارکنگ استعمال کریں گی۔جلسہ گاہ میں بارہ واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں